اردو

urdu

ETV Bharat / state

این ڈی اے انتشار کا شکار، ریاستی وزرا نتیش پر کر رہے ہیں طنز: طارق انور - ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو

کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری طارق انور نے ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ریاست کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ ممکن ہے کہ وزیراعلٰی نتیش کمار بی جے پی سے الگ ہو جائیں۔ ایسی صورت میں انہیں عوام کے درمیان آکر کہنا ہو گا کہ اب وہ دوبارہ بی جے پی کا رخ نہیں کریں گے۔

کانگریس رہنما طارق انور سے خصوصی گفتگو
کانگریس رہنما طارق انور سے خصوصی گفتگو

By

Published : Aug 7, 2021, 2:36 PM IST

ریاست کی سیاست مستحکم نہیں ہے۔ حکومت میں شامل جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان اختلاف بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پر بی جے پی وزیر طنز کر رہے ہیں۔ وہیں، وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی سے ذات پر مبنی مردم شماری اور پیگاسس جاسوسی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری طارق انور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جے ڈی یو کے ایک لیڈر نے انہیں پی ایم میٹیریل کہا، یہ سب آپسی انتشار کی وجہ سے ہے۔

کانگریس رہنما طارق انور سے خصوصی گفتگو

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی سے ذات پر مبنی مردم شماری اور پیگاسس جاسوسی کی تحقیقات کے لیے خط لکھا ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نتیش کمار کو یو پی اے میں کانگریس لائے گی اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کئی بار راستہ بدل چکے ہیں۔

یہ بھی پھیں: راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نام بدلنا مودی حکومت کی سطحی سوچ: شکیل احمد

انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ میں بھارت کو آر ایس ایس سے آزاد کراؤں گا لیکن وہ خود بی جے پی کی گود میں جا کر بیٹھ گئے۔

ریاستی کانگریس کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کانگریس کے انچارج نے قومی صدر سونیا گاندھی کو اپنی رپورٹ دی ہے۔ صدر کو ہی فیصلہ کرنا ہے۔ ممکن ہے کہ بہت جلد ریاستی کانگریس میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details