پٹنہ : بہار کے نو منتخب وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ شاہنواز عالم نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہار ایک سیلاب زدہ ریاست ہے، جہاں ہر سال سیلاب آتا ہے جس سے لوگوں کو کافی نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں، خطہ سیمانچل سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، جہاں لوگ معاشی اور اقتصادی طور پر مفلوج ہوتے چلے جاتے ہیں، ایسے میں جس محکمہ کا وزیر مجھے بنایا گیا ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ پورے بہار باالخصوص سیمانچل کو سیلابی صورتحال سے نجات دلا سکوں، میری پہلی ترجیح یہی ہے اور میں نے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ملاقات کرکے ضروری ہدایات بھی دئے ہیں۔ Exclusive Interview with Shahnawaz Alam
Exclusive Interview with Shahnawaz Alam سیمانچل کو سیلابی صورتحال سے نجات دلانا میری پہلی ترجیح ہوگی - Bihar Cabinet Extension
نتیش کمار کی قیادت میں قائم عظیم اتحاد حکومت میں بہار سے کل پانچ مسلم ایم ایل ایز کو وزیر بنایا گیا ہے جس میں سیمانچل سے تعلق رکھنے والے جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شاہنواز عالم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہنواز عالم حال ہی میں مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر آر جے ڈی میں شامل ہوئے تھے۔ Bihar Cabinet Extension
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا یہاں تک پہنچ سکوں گا لیکن اللہ کا کرم، والدین کی دعائیں اور میرے اسمبلی حلقہ کے لاکھوں عوام کا بھروسہ مجھے یہاں تک لے آیا ہے، میں پوری کوشش کروں گا ان کے بھروسہ پر کھڑا اتر سکوں۔ ریاستی وزیر شاہنواز عالم نے کہا کہ آج بھاجپا والے سوال کرتے ہیں کہ نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے لاکھوں نوکری دینے کا جو وعدہ کیا ہے وہ کیسے پورا کریں گے تو انہیں تھوڑا صبر کرنا چاہیے، ہم لوگ یہاں کام کرنے آئے ہیں اور کام کیسے ہوتا ہے یہ ہماری حکومت کر کے دکھائے گی، شاہنواز عالم نے مزید کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت بہار کو ایک نئی راہ پر لے کر جائے گی جہاں عوام میں خوشحالی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Bihar Cabinet Extension شاہنواز عالم کے وزیر بننے کے بعد کیا سیمانچل کی بدحالی دور ہوگی؟