اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مجھے سی پی آئی اور کانگریس کی حمایت حاصل' - گہما گہمی

ملک بھر میں عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی گہما گہمی اور رہنماؤں کا پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Exclusive interview of Shakeel ahmed

By

Published : May 2, 2019, 8:08 PM IST


کانگریس کے سابق ترجمان اور مدھوبنی سے لوک سبھا انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'سی پی آئی نے ان کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن پہلے اس سے قبل انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اقلیت کا ووٹ مدھوبنی میں کس کو جائے گا جس کے نتیجے میں انہیں پتہ چلا کہ اقلیت کے ووٹ شکیل احمد کو ہی جائیں گے'۔

شکیل احمد سے خصوصی بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ ' تین طلاق کا مسلئہ بی جے پی محض مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے اٹھا رہی ہیں'۔

شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ' میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں لیکن کانگریس میری بھرپور حمایت کررہی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بابری مسجد سانحہ پر میں نے ہی اس وقت کے وزیراعظم کو سخت خط لکھ کر مخالفت کی تھی، وہ خط آج بھی خدا بخش لائبریری میں موجود ہے'۔

واضح رہے کہ شکیل احمد مدھوبنی سے آزاد امیدوار کی حیثیت انتخابات میں حصہ لے رہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details