بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجشوی نے زرعی قوانین، کسان تحریک اور بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت کے بیورو چیف امت بھیلاری سے کئی اہم امور پر خصوصی گفتگو کیا۔
اس دوران امت بھیلاری نے تیجسوی یادو سے پوچھا کہ گزشتہ دنوں آپ نے اپنے کارکنان سے کہا تھا کہ '2021 میں پھر سے انتخابات ہوں گے آپ تیار رہیں؟
اس کے جواب میں تیجسوی یادو نے کہا کہ 'بہار میں اسمبلی انتخابات کبھی بھی ہو سکتے ہیں اس لئے ہم لوگوں نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سے کہا ہے کہ آپ علاقے میں رہیں اور عوام کی خدمت کریں انتخابات کبھی بھی ہوسکتے ہیں ۔