اردو

urdu

ETV Bharat / state

مگدھ یونیورسٹی کی بے توجہی، 1250 امتحان دہندگان گھنٹہ بھر پرچہ کے رہے منتظر - سائنس کے کمپوزیشن پیپر کا امتحان

مگدھ یونیورسٹی کی بے توجہی ایک بار پھر سامنے آئی ہے، گریجویٹ کے پہلے سال کے طلباء کو امتحان ہال میں سوالیہ پرچے کے لیے ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت کا انتظار کرنا پڑا، مانپور کے جگجیون کالج میں قائم امتحان مرکز میں 1250 امتحان دہندگان کے لیے صرف چارسو ہی سوالیہ پرچے یونیورسٹی نے بھیجے تھے، بعد میں کالج انتظامیہ نے پرچے کی فوٹو کاپیاں کراکر امتحان دہندگان میں تقسیم کیا۔

مگدھ یونیورسٹی کی بے توجہی، 1250 امتحان دہندگان
مگدھ یونیورسٹی کی بے توجہی، 1250 امتحان دہندگان

By

Published : Jan 23, 2021, 10:42 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے تحت گریجویٹ کے پہلے سال کے سیشن 2018 کا امتحان گذشتہ 13 جنوری سے ہو رہا ہے جس کے تحت جمعہ کو سائنس کے کمپوزیشن پیپر کا امتحان تھا لیکن سوالیہ پرچے ایک گھنٹے کی تاخیر سے امتحان مرکز پر پہنچے، جس کے سبب امتحان دینے والے طلبا و طالبات پریشان ہوگئے۔

مگدھ یونیورسٹی کی بے توجہی، 1250 امتحان دہندگان

حالانکہ اس سلسلے میں کالج کے انتظامی عہدیداروں نے فوری طور پر سوالات پرچے کا دستیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن پونے چار بجے جب ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ کو اطلاع ملی کہ اسوقت تک امتحان ہال میں بیٹھے طلباء و طالبات کو سوالیہ پرچے نہیں ملے تھے، دراصل جگجیون کالج کو مرزا غالب کالج کے گریجویٹ پارٹ ون کا امتحان مرکز بنایا گیا ہے۔

مگدھ یونیورسٹی کی بے توجہی، 1250 امتحان دہندگان

آج سیکنڈ سیٹنگ میں کمپوزیشن 50 نمبر 50 نمبر کے 'ہندی اردو اور انگریزی' کے امتحان کا انعقاد ہونا تھا لیکن یونیورسٹی سے پچاس نمبر ہندی کے لیے دو سو اور انگریزی کے لیے ڈھائی سو ہی سوالیہ پرچہ بھیجے گئے جبکہ امتحان دینے والے طلبا و طالبات کی تعداد 1250 تھی جس کے بعد طلبا و طالبات امتحان ہال میں سوالیہ پرچے کا انتظار کرتے رہے۔

طلباء کو امتحان کا سوالیہ پرچہ نہیں ملنے کی خبر ان کے گارجین تک پہنچ گئی جس کے بعد گارجین کا کالج میں تانتا لگ گیا، آناً فاناً کالج میں ہی فوٹو کاپی مشین کا استعمال کرتے ہوئے سوال کی کاپی کا فوٹو کر کے طلباء کو دستیاب کو کرایا گیا۔

مگدھ یونیورسٹی کی بے توجہی، 1250 امتحان دہندگان

واضح رہے کہ کرونا کے بعد مگدھ یونیورسٹی کے امتحانات میں او ایم آر شیٹ کے ذریعے معروضی سوالوں سے امتحان لیے جا رہے ہیں، اس کے تحت امتحان دینے کے لیے صرف دو گھنٹے کا وقت رکھا گیا ہے، سیکنڈ شفٹ میں دو بجے سے چار بجے تک امتحان ہونا تھا تاہم چار بجے تک طلبا کو سوالیہ پرچے نہیں ملے تھے، امتحان ہال کے باہر سوالیہ پرچے کے انتظار میں بیٹھے پروفیسر باسدیو پرساد نے کہا کہ ان کے ہال میں پچاسی کے قریب امتحان دہندگان ہیں، سوالات کی کاپی نہیں ملی ہے، منتظر ہیں کہ سوال ملے تو طلباء کو تقسیم کریں۔

کالج کے پرنسپل کمار راجیو رنجن نے بتایا کہ یونیورسٹی کی طرف سے جو سوال نامہ پہنچتا ہے اسے امتحان سے صرف نصف گھنٹے قبل کھولنے کی اجازت ہوتی ہے، ہندی اور انگریزی کے سوالیہ پرچے ڈھائی سو ہی تھے بعد میں اس کی فوٹو کاپی کر کے طلباء کو تقسیم کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں یونیورسٹی سے بات کرکے ایک گھنٹے کا اضافی وقت طلباء کو دیا گیا ہے، کچھ وقت کے لیے پریشانی ہوئی لیکن اسے حل کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details