ریاست بہار کے اورنگ آباد میں ایک امتحان مرکز پر امیدواروں نے بی پی ایس سی کے 66 ویں پی ٹی امتحان کا بائیکاٹ کر دیا۔ ابتدائی امتحان میں پہنچنے والے طلباء نے الزام لگایا ہے کہ ' پیپر لیک ہوچکا ہے۔'
دراصل اتوار کے روز بہار میں بی پی ایس سی کی 66 ویں پی ٹی امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ اسی دوران اورنگ آباد میں امیدواروں نے پرچہ لیک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کافی ہنگامہ کیا۔
انکوش گوتم نامی امیدوار نے پیپر لیک ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'امتحان شروع ہونے کا وقت 12 بجے کا تھا لیکن امتحان ساڑھے 12 بجے شروع ہوا۔ سوالیہ پرچہ سیل نہیں تھا۔ اس لئے ہم لوگوں نے ہر ایک نے اس کی مخالفت کی۔
وہیں معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور طلباء کو راضی کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ اسی دوران ڈی ایم سوربھ جوروال، ایس ڈی اے اور ایس ڈی پی او بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی ایم سوربھ جوروال نے کہا کہ امیدواروں نے بتایا کہ امتحان دیر سے شروع ہوا ہے۔ سوالیہ پیپر پر مہر بھی نہیں تھا۔ شکایت کی بنیاد پر تفتیش کی جائے گی۔'