گیا:ریاست بہار کے گیاضلع کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 34 گیوال بیگہ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں کے احتجاج میں آج جن ادھیکاری پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پپو یادو بھی شامل ہوئے۔ وارڈ کے باشندوں سمیت کارپوریشن کی ڈپٹی میئر چنتا دیوی، جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان پپو یادو نے میونسپل کارپوریشن کی آیوکت ابھیلاشا شرما کے خلاف دھرنا دیا۔ اس دوران پپویادو نے مگدھ کمشنری کے خطے میں پانی کے شدید بحران کا ذمہ دار مرکزی وریاستی حکومت کو بھی ٹھہرایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی گاندھی میدان سے تین مرتبہ مگدھ کمشنری اور ضلع گیا میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وعدہ کیا تھا لیکن اآج تک پورا نا ہو سکا۔پانی نا تو آبپاشی کے لیے ہر کھیت تک اور نا ہی ہر گھر پہنچ پایا۔عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیا میونسپل کارپوریشن میں افسر شاہی حاوی ہے۔