گیا:ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن میں کل جمعہ نوجون کو دو وارڈوں میں ضمنی انتخابات ہونا ہے۔ جس کی تیاری انتظامیہ سطح سے کی جا چکی ہے۔ ان دو وارڈوں میں ایک وارڈ نمبر 15مرارپور ہے جبکہ دوسرا وارڈ نیوکریم گنج 26 ہے۔ تاہم سب سے زیادہ وارڈ 26 ہنگامہ خیز ہے۔ اب یہاں ایک سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں جن کے استعفیٰ سے وارڈ میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے ان پر سی سی اے لگایا گیا ہے۔ ان کو ڈیزن بدر کردیا گیا ہے ۔
ان کو وزیرگنج تھانہ میں رپورٹنگ کے لئے کہاگیا ہے بھولامیاں بدنام زمانہ مجرموں کی فہرست میں رہے ہیں ان پر ہمیشہ الیکشن میں سی سی اے لگایا جاتا ہے اس بار بھی ان پر سی سی اے لگایا گیا ہے۔ ووٹنگ تک بھولا میاں وزیرگنج تھانہ میں رہیں گے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہاکہ بھولا میاں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے انتخاب کو پرامن ماحول میں صاف شفاف کرانے کیلئے اس پر سی سی اے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وارڈ میں پولیس کی تعیناتی دو دن پہلے سے کردی گئی ہے۔