گیا: بہار کے شہر گیا میں واقع وشنوپتھ کے نزدیک نو تعمیر ربر ڈیم جو اب 'گیا جی ربر ڈیم' کے نام سے جانا جائے گا، کا وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔ اس دوران تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نتیش کمار، نائب وزیراعلی تیجسوی یادو اور سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی سمیت کئی وزراء نے خطاب کیا اور ربر ڈیم و پھلگو ندی کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔EX CM Jatin Ram Manjhi Says Nitish Kumar Able TO Lead Country AS A Prime Minister
اس دوران سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے مگہی زبان میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار کی جم کر تعریف کی ۔انہیں ربرڈیم کے لئے مبارک باد پیش کی. انہوں نے کہاکہ ریاست میں بڑے کام ہوئے ہیں، آپ میں ملک کی کمان سنبھالنے کی قابلیت ہے۔ بہار کو چلایا ہے۔ اب ملک کو چلائیں۔ بہار سے نکل کر ملک کی خدمت کریں اور وزیراعلی سے وزیراعظم بنیں۔