بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، وہیں ریاست کے متعدد اضلاع میں ای وی ایم کی تکینکی خرابی کے باعث ووٹرز کو کافی انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع جموئی کے آدرش پولنگ بوتھ نمبر 192 جھاجھا اسمبلی حلقہ کے ودھان پرکھنڈ نیا گاؤں بوتھ نمبر 99 سمیت درجنوں مقامات پر ای وی ایم خراب ہونے سے گھنٹوں پولنگ نہیں ہوسکی، اسی دوران آدرش پولنگ بوتھ ہائی اسکول میں رائے دہنگان نے جم کر ہنگامہ کیا۔