اردو

urdu

ETV Bharat / state

’بھارت میں رہنے والا ہر شہری ہندو ہے‘ - bihar ex cm jiten ram manjhi

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر سابق وزیراعلی بہار جیتن رام مانجھی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی طورپر بھارت میں رہنے والا ہر شہری ہندو ہے، تاہم مذہب کی بنیاد پر کہناغلط ہے۔

'Every citizen living in India is called Hindu said bihar ex cm jitan ram manjhi
’بھارت میں رہنے والا ہر شہری ہندو ہے‘

By

Published : Dec 27, 2019, 1:19 PM IST

بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے گیا میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان پر کہ 'ملک کے تمام 125 کروڑ شہری ہندو ہیں ' انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں بسنے والے تمام افراد کو جغرافیائی طور پر ہندو کہا جاسکتا ہے۔

’بھارت میں رہنے والا ہر شہری ہندو ہے‘

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم مذہبی اور عبادت کے طریقے کے مطابق ہندو کہاجارہاہے تو یہ مکمل طور پر غلط ہے تاہم ملکی اعتبار سے موہن بھاگوت نے سبھی شہریوں کوہندو کہاہے تووہ ان کے بیان ساتھ وہ کھڑے ہیں۔

مانجھی نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر اس لئے سبھی کو ہندو نہیں کہا جاسکتا ہے کہ سبھی مذہب کے ماننے والوں کے عقیدے پرنہ صرف تکلیف ہوگی بلکہ یہ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہے۔

مانجھی کا کہنا ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر نے بھی کہا کہ جس دن بھارت کو مذہبی طور پر ہندو ملک بنانے کی کوشش کی جائے گی، اسی دن سے اس ملک کی تباہی شروع ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details