اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت اردو کی پہل، ضروت مند تک پہنچا کیمور ضلع انتظامیہ - یومیہ اجرت مزدور کی پریشانی

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسے میں طاہر راعین نامی شخص جو پیشے سے مزدور ہیں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، لیکن ای ٹی وی بھارت کی پہل کی وجہ سے کیمور ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آتے ہوئے ان تک راشن مہیا کیا۔

ای ٹی وی بھارت اردو کی پہل، ضروت مند تک پہنچا کیمور ضلع انتظامیہ
ای ٹی وی بھارت اردو کی پہل، ضروت مند تک پہنچا کیمور ضلع انتظامیہ

By

Published : Apr 21, 2020, 7:31 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ای ٹی وی بھارت اردو کی پہل کام آگٸ۔ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاٶن میں اناج اور دانے دانے کے لۓ جوجھ رہے ایک خاندان کو ضرورت کی اشیا فراہم کرائی۔ساتھ میں خدمت گار بھی ان کی مدد کے لیے سامنے آئے۔

بھبھوا وارڈ نمبر 21 میں طاہر راعین نامی شخص کا پورا خاندان رہائش پذیر ہے جس میں قریب 10 سے 12 فرد رہتے ہیں

طاہر راعین روزانہ مزدوری کر اپنا اور پورے خاندان کا پیٹ پالنے کا کام کرتے ہیں لیکن اچانک ہوئے لاک ڈاٶن کی وجہ سے ان کی روزگار بھی چھین چکی ہے اور اس دوران طاہر کی جمع کنجی ختم ہونے سے ان کے پورے اہل خانہ کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لیکن جب طاہر کی اس صورتحال کی اطلاع ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے کو ملی تو انہوں نے فورا اس کی اطلا ایس ڈی او بھبھوا جنم جی شکلا اور سماجی کارکن کو دی ْ۔

جس کے بعد ایس ڈی ایم بھبھوا نے اسے سنجیدگی سےلیتے ہوئے طاہر راعین کو اناج مہیا کرایا ساتھ ہی راشن کارڈ بھی بنانے کی بات کہی۔

ایس ڈی او کے علاوہ بھبھوا کے سابق لیڈر رام چندر یادو، محمد اشفاق، پرویز عالم نے بھی طاہر کے گھر پہنچ کر اناج مہیا کرایا۔اس موقع پر طاہر نے کہا شکریہ ای ٹی وی بھارت اردو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details