گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شتابدی پبلک اسکول میں طلبہ سے اقلیتی اسکالر شپ فارم کی تصدیق کے نام پر رقم اینٹھنے کا معاملہ سامے آنے کے بعد اس حوالے سے طلبہ کے سرپرستوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے سرپرستوں نے شکایت کی تھی کہ اسکول کا ایک ملازم پری میٹرک فارم کے لیے بونافائیڈ سرٹیفیکیٹ کے نام پر طالب علموں سے تیس روپے وصول رہا۔ سرپرستوں کی اطلاع پر ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی تھی جسکے بعد اسکول کے سیکریٹری پروفیسر بدیع الزماں نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیق کا حکم دیا تھا۔ ETV Bharat Impact Students get Money back
اس حوالے سے پروفیسر بدیع الزماں نے بتایا کہ انہوں نے جانچ کی ہدایت دی تھی کیونکہ اسکول منتظمہ نے اسکالر شپ فارم کی تصدیق کے لیے کوئی رقم متعین نہیں کی ہے اور کبھی اس طرح کا معاملہ بھی پیش نہیں آیا تھا۔ تاہم اس مرتبہ ایک ملازم، جو ایک سال پہلے سبکدوش ہوچکے ہیں اور انکی اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسکول میں مزید کام کرنےکا موقع بھی گیا تھا، نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر طالب علموں سے پیسے لیے ہے۔ پروفیسر بدیع الزماں نے بتایا کہ ان پر کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے اور ساتھ ہی جن بچوں سے پیسے لیے گئے ہیں ان سبھی کو پیسے واپس کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ Shatabdi Public School Gaya Verification of Minority Scholarship Form