اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنمنٹ اسکول میں جنسی استحصال روکنے کے لۓ کمیٹی کی تشکیل

ضلع کیمور میں گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم طلبا ساتھ ہونے والے گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم طلبا اب اسکول میں شکایتی مرکز کھولے جائیں گے۔

گورنمنٹ اسکول میں جنسی استحصال روکنے کے لۓ کمیٹی کی تشکیل
گورنمنٹ اسکول میں جنسی استحصال روکنے کے لۓ کمیٹی کی تشکیل

By

Published : Feb 25, 2020, 7:40 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم طلبا ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کو روکنے کے لیے اب اسکول میں شکایتی مرکز کھولے جائیں گے۔

گورنمنٹ اسکول میں جنسی استحصال روکنے کے لۓ کمیٹی کی تشکیل

اس کے لیے باضابطہ اسکول ہیڈ ماسٹر کی قیادت میں ایک کمیٹی کی تشکیل کرنے کا حکم بہار 'شکچھا پری یوجنا' کے ریاستی ڈاٸریکٹر سنجۓ سنگھ نے کیمور ڈی ای او اور ڈی پی او کو جاری مکتوب میں دیا۔

ڈاٸریکٹر کے زریعہ جاری مکتوب میں کہا گیا کہ طلبا کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی روکنے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔

جس میں اسکول کے ہیڈماشٹر۔سینیٸر استاد۔سینیٸر خاتون ٹیچر اور دو والدین کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'ملک نازک دور سے گزر رہا ہے'

ڈایریکٹر نے کہا کہ اسکولز میں بچوں کی حفاظت لازمی ہے۔شکایت کے لیے یونیسیف کی مدد سے تربیت دی جاۓ۔ ڈاٸرکٹر نے اپنے مکتوب میں صاف کہا کہ جنسی کراٸم کو روکنے کے لیے سال 2012 سے مرکزی حکومت نے پاسکو ایکٹ نافذ کر رکھا ہے۔ ساتھ ہی اس کے لیے بچوں کے ساتھ والدین اور اساتذہ کو بیدار کرنا ضروری ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details