پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے اتوار کو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی جے پی پر اپنے پرانے انداز میں حملہ کیا۔ تیج پرتاپ یادو کی تشکیل کردہ تنظیم 'طلبہ آر جے ڈی بھارت' کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2024 بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور دیا۔ لالو پرساد نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے متحد ہو کر 'انڈیا' اتحاد بنایا ہے۔ یہ اتحاد 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گا۔
'مودی ایک نئے ٹھکانے کی تلاش میں'
بی جے پی کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو 'انڈیا' کہنے کے بجائے اپوزیشن اتحاد کہنے کے معاملے پر لالو پرساد نے کہا کہ جب سے 'انڈیا' نام رکھا گیا ہے، بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔ نریندر مودی ان کے اتحاد اور تال میل سے ڈر گئے ہیں۔ اب وہ بیرون ملک دورے کر رہے ہیں۔ وہ مختلف ممالک کے دورے کر کے دیکھ رہے ہیں کہ 2024 کے بعد انہیں کہاں ٹھکانہ ملے گا۔ وہ ٹھکانہ ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ لالو یادو نے مذاق کے انداز میں کہا کہ دوسرے ملک میں جا کر مودی پیزا کھائیں گے، برگر کھائیں گے، چاؤمین اور موموز کھائیں گے۔
'بی جے پی کی شکست یقینی'