گیا: رمضان المبارک کے دو عشرے مکمل ہوچکے ہیں، اور تیسرا عشرہ جاری ہے، اس عشرے میں ایک ایسی شب ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اسے شب قدر کہا جاتا ہے، شب قدر کو اخیر عشرے کی پانچ طاق راتوں میں تلاش کرنا ہوتا ہے، جس میں مسلمان خصوصی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں، شب قدر کے مفہوم اوراس کی فضیلت کے سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جمیعت علماء ہند ضلع گیا کے جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ ندوی سے بات چیت کی۔ Encouragement to Perform Special Prayers on the Occasion of Shab-e-Qadr
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہاکہ' آخری عشرے میں تہجد کے ساتھ کثرت سے عبادت کریں اور اپنے گناہوں کی مغفرت اور امن و سکون اور اطمینان صحت و تندرستی کی دعاؤں کے ساتھ زکوٰۃ و خیرات ادا کریں۔'
انہوں نے کہاکہ' اس رات کے لیے کوئی خاص عبادت نہیں ہے بلکہ اس میں عشا کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد تراویح پڑھیں اور اس میں کثرت سے نفل پڑھیں اپنے گناہوں سے معافی مانگیں اور قرآن کی تلاوت درود و سلام پڑھیں۔