اردو

urdu

ETV Bharat / state

امارت شرعیہ مسلمانوں کے تحفظ اور رفاہی کاموں میں مصروف: شمشاد رحمانی

امارت شرعیہ بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے نائب امیر مولانا شمشاد رحمانی نے ای ٹی وی نمائندہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق امیر شریعت مولانا ولی رحمانی علیہ رحمہ نے اردو اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے جو خواب دیکھے تھے اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سمت میں کوششیں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

bh_pat_01_imarat_shariya_doing_lots_of_welfair_work_byte_bhur10005
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/16-July-2021/12473756_maulanan-rah.JPG

By

Published : Jul 16, 2021, 12:08 PM IST

امیر شریعت مولانا ولی رحمانی علیہ رحمہ کے ذریعہ امارت شرعیہ کی جانب سے تحفظ اُردو کے علاوہ تعلیم صحت اور امارت شرعیہ کی مختلف ریاستوں اور اضلاع میں قائم دارالقضا کی اپنی اپنی عمارت کی کوشش اور دوسرے رفاہی کاموں کو نائب امیر شریعت آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔

دیکھیں ویڈیو
ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ امیر شریعت سادس مولانا ولی رحمانی علیہ رحمہ نے جن کاموں کو شروع کیا تھا ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم نے تمام لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی کام باقی نہ رہے۔
امارت شرعیہ کی بلڈینگ
انہوں نے بتایا کہ دارالقضا، دارالافتاء اور دوسرے شرعی کاموں کے علاوہ رفاہی کاموں کو بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارریا اور بھاگلپور میں ہسپتال کا قیام عمل میں آئے گا۔ اس کے لئے لوگ تیاریاں کر رہے ہیں. میں جہاں بھی جاتا ہوں اہل سروت سے تعلیمی اور صحت کے شعبے میں کام کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: موب لنچنگ کے شکار اسماعیل کے گھر والوں کی امارت شرعیہ کی جانب سے امداد


انہوں نے بتایا کہ ولی رحمانی علیہ رحمہ نے بنیادی تعلیم کے فروغ کیلئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ امارت شریعہ کے مرکزی دفتر میں واقع مولانا سجاد میموریل اسپتال کو معیاری اسپتال بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔

مولانا سجاد میموریل ہسپتال
امیر شریعت سادس مولانا ولی رحمانی علیہ رحمہ نے اُردو کے فروغ کے لئے اردو کارواں کی بنیاد رکھی تھی، اس کے عہدے داران کی میٹنگ حکومتی رکن سے ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details