این ڈی اے کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی نے کہا کہ ڈسمبر تک بہار کے ہر گاؤں میں 24 گھنٹے بجلی اور سبھی کسانوں کے کھیت میں بجلی پہنچا دیں گے۔
دربھنگہ کے گورا بورام اسمبلی حلقہ کے کملا بلان بسات گاؤں میں پارلیمانی انتخابی جلسے میں این ڈی اے امیدوار گوپال ٹھاکر کی حمایت میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ بہار نے کہا کہ دسمبر تک بہار کے سبھی گاؤں میں 24 گھنٹے بجلی سربراہ کی جائے گی۔