اردو

urdu

بجلی کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف جوان ہلاک

By

Published : Jan 26, 2020, 9:17 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:54 AM IST

سی آرپی ایف کے کوبرا بٹالین 205 کے جوان کی بجلی کے تار کی زد میں آنے سے موت ہوگئی ہے ۔

بجلی کی زد میں آنے سے  سی آر پی ایف جوان ہلاک
بجلی کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف جوان ہلاک

ریاست بہار میں ضلع گیا کے بارہ چٹی میں واقع کوبرا بٹالین 205 کے کیمپ میں یوم جمہوریہ تقریب کے دوران بجلی کی تار کے زد میں آنے سے چار جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

بجلی کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف جوان ہلاک۔ویڈیو

واقعے کے بعد چاروں جوانوں کو فوری طور کوبرا کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں زخمی سومت کی حالت تشویشناک ہوتے دیکھ کرڈاکٹروں نے مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال گیا ریفر کردیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

اطلاع کے مطابق کوبرا بٹالین کیمپ کی چہار دیواری کے چاروں جانب بجلی کا تار لگایا گیا، جس میں رات کو کرنٹ جاری کردیا جاتا ہے، تاکہ جنگلی علاقہ کافائدہ اٹھاکر ممنوعہ نکسلی تنظیم بھاکپا ماووادی حملہ نہیں کرسکیں۔
ایس پی ارون کمار نے بتایا کہ مخدوم پور کا رہنے والا سومت اور دیگرجوان یوم جمہوریہ کے پروگرام کے دوران بجلی کے تارکی زد میں آگئے تھے جن کو بہتر علاج کے لئے گیا ہسپتال لایا گیا تھا لیکن انہیں بچایانہیں جاسکا ۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:54 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details