گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے 32 معذور افراد کو بیٹری ٹرائی سائیکل کا تحفہ ملا ہے۔اس سہولت کے ملنے کے بعد معذور افراد کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ کیونکہ بہار حکومت کی جانب سے انہیں یہ مدد حاصل ہوئی ہے ۔Electric Tricycle Distributes Among Handicapped Persons In Gaya In Bihar
ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایاکہ حکومت کی یہ اسکیم وزیراعلی معذور امپاورمنٹ اسکیم ' نئی اسکیم ہے۔ اس کے تحت معذور طالب علم اور ویسے معذور جو روزگار کررہے ہیں۔انہیں اپنے گھر سے تین کلومیٹر کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے ۔ انہیں اسکا فائدہ ملنا ہے ، اس اسکیم کے کچھ شرائط ہیں جن میں سالانہ انکم دو لاکھ روپے ہوں،عمر 18برس سے زیادہ ہو اور تین کلومیٹر کی دوری طے کرنی ہو ۔