اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہاراسمبلی انتخابات کی گائیڈ لائنز - sunil arora announces bihar election date

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور یہ انتخابات تین مرحلے میں منعقد کیے جائیں گے۔ کورونا وائرس وبأ کے سبب اس بار الیکشن کمیشن نے انتخابات کے تعلق سے چند اہم گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

image
image

By

Published : Sep 25, 2020, 3:54 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 71سیٹوں پر انتخاب لڑا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے، اس کے علاوہ تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، ساتھ ہی دس نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں قہر برپا کردینے والے کورونا وائرس کے سبب اس بار الیکشن کمیشن نے انتخابات کے تعلق سے چند اہم گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

  • انتخابی تشہیر کے دوران تمام کارکنان کو ماسک پہننا لازمی ہے
  • ہر وقت سماجی دوری بنائے رکھنا ضروری ہے
  • اس دوران مذہبی مقامات سمیت تمام تقریبات پر پابندی عائد رہے گی
  • ایسی جگہ جہاں بھیڑ اکٹھا ہوجاتی ہو وہاں تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزیشن لازمی ہے
  • فی بوتھ کے حساب سے ووٹرس کی تعداد کم کی جائے گی
  • سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے بوتھ کے باہر نشان بنائے جائیں گے
  • بہار اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے ہر بوتھ پر ووٹرس کی تعداد مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے
  • پی پی ای کٹ کے ساتھ سبھی ضروری چیزیں بوتھ افسر کو مہیا کرائی جائیں گی
  • بٹن دبانے کے لیے ووٹرس ٹوتھ پِک/ دستانے کا استعمال کریں
  • اس دوران 7 لاکھ ہینڈ سینیٹائزر، 46 لاکھ ماسک اور 6 لاکھ پی پی ای کٹ مہیا کیے جائیں گے
  • اس کے علاوہ 23 لاکھ دستانے بھی فراہم کیے جائیں گے
  • تقریباً 1.89 بیلیٹ یونٹ ای وی ایم استعمال کی جائیں گی
  • امیدوار اب اپنا پرچۂ نامزدگی آن لائن بھر سکتے ہیں
  • پانچ سے زیادہ افراد گھر گھر جاکر انتخابی تشہیر نہیں کرسکتے
  • کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ووٹنگ کے آخری گھنٹے میں ووٹ ڈال پائیں گے
  • انتخابی تشہیر ورچوئل ہوگی
  • انتخابی مراکز گراونڈ فلور پر ہی بنائے جائیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details