اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایم پی کے آٹھ جوان ہوئے کورونا پازیٹیو، بہار میں متاثرین کی تعداد ہوئی 724 - بہار میں متاثرین کی تعداد ہوئی 724

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں گیارہ اور بھاگلپور ، گوپال گنج اور نوادہ میں دو ۔ دو نئے کورونا مریض ملنے کے بعد ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 724 ہوگئی ہے ۔

بی ایم پی کے آٹھ جوان ہوئے کورونا پازیٹیو، بہار میں متاثرین کی تعداد ہوئی 724
بی ایم پی کے آٹھ جوان ہوئے کورونا پازیٹیو، بہار میں متاثرین کی تعداد ہوئی 724

By

Published : May 11, 2020, 10:07 PM IST

صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایاکہ آج دو پہر آئی جانچ رپورٹ میں پٹنہ ضلع کے خواجہ پورا میں بہار ملیٹری پولیس ( بی ایم پی ) ۔14 کے 24,26,33,34,36,39,45 اور 50 سال کے آٹھ جوان ، اتھمل گولہ میں 45 اور 60 سال کے دو اور بیلچھی میں 45 سال کے ایک شخص کے کورونا انفیکشن کی زدمیں آنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اسی طرح بھاگلپور کے لودی پور میں 21 سال کا ایک ، سلطان گنج میں 40 سال کا ایک ، گوپال گنج کے وجے پور میں 22 اور 34 سال کے دو اور نوادہ کے سردلا میں 30 سال کا ایک اور ہسوا میں 31 سال کا ایک مریض متاثر ہوا ہے ۔

کمار نے بتایاکہ بی ایم پی جوان قبل میں متاثر ہوئے لوگوں سے رابطے میں آنے سے پازیٹیو ہوئے ہیں۔ وہیں دیگر متاثر ین باہر سے آئے ہوئے ہیں ۔ جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے اور یہیں سے ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا ۔

انہوں نے بتایاکہ اس سے قبل آئی رپورٹ میں کھگڑیا ضلع میں پانچ ، بیگو سرائے میں چار اور بانکا میں کورونا کے دو نئے مریض ملنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس طرح ابھی تک کورونا کے کل 28 معاملے سامنے آچکے ہیں ۔ اس سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد 724 ہو گئی ہے ۔

پرنسپل سکریٹری نے بتایاکہ بہار میں انفیکشن متاثرہ اضلاع کی تعداد 37 ہیں ۔ ۔115 مریضوںکے ساتھ مونگیر ضلع ریاست کا سب سے بڑا کورونا ہاٹ اسپاٹ ہے ۔ ان متاثرین میں سے 60 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک مریض کی مو ت ہوچکی ہے ۔ وہیں پٹنہ کے 71 متاثرین میں سے 23 ، نالندہ میں 50 متاثرین میں سے 35 اور بکسر کے 56 میںسے 55 کورونا کو مات دے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details