بہار کے ضلع گیا میں ایثار وقربانی والی عید کے مبارک موقع پر چہل پہل تو نہیں ہے لیکن رونق ضرور ہے، صبح 5 بجکر چالیس منٹ سے نماز عیدالاضحی کاوقت شروع ہوا اور ساڑھے چھ بجے تک نماز پڑھ لی گئی۔
شہر گیا کی مسجدوں میں عیدالاضحی کی نماز تو ہوئی تاہم چند افراد نے مسجدوں میں پہنچ کر نماز ادا کی جبکہ عیدگاہوں و خانقاہوں اور کھلے میدان میں عید الاضحی کی نماز نہیں پڑھی گئی، شہر کی بہ نسبت دیہی علاقوں میں زیادہ افراد جمع ہوئے لیکن وہاں بھی احتیاط اور بچاو کا ہر ممکن خیال رکھا گیا اور سوشل ڈسٹنس کے ساتھ نماز اداکی گئی اس کے علاوہ شہر میں زیادہ تر افراد نے اپنے گھروں میں ہی جماعت کے ساتھ نماز ادا کی ہے۔