گیا: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی آخری منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ عید کے نزدیک آتے ہی خریداری بھی تیز ہوگئی ہے۔ کپڑے سے لے کر کھانے پینے کے سامان تک خوب فروخت ہو رہے ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے دوپہر بعد سے بازار میں زیادہ بھیڑ ہو رہی ہے۔ عید کے پیش نظر مارکیٹ طرح کی سوئیاں لچھے سے بھری پڑی ہیں۔ برانڈ کمپنی کا دودھ والا لچھا اور سادہ لچھا بازاروں میں دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ہی گیا سے لے کر پٹنہ، بنارس اور کولکاتا کے لچھے اور سوئیاں خوب فروخت ہو رہی ہیں۔ شہر کے چھتہ مسجد جامع مسجد جی بی روڈ کے پی روڈ چوک سرائے روڈ کریم گنج نادرا گنج پنچایتی اکھاڑہ وغیرہ کے اہم مقام پر سوئیں اور لچھے کی عارضی و مستقل دکان اور اسٹال لگے ہوئے ہیں۔ لچھے اور سوئیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ چھتہ مسجد باری روڈ ہے جہاں پر پچاس کے قریب دکان اور اسٹالز لگے ہوئے ہیں۔
ہر قیمت کی سوئیں اور لچھے دستیاب
گیا میں جو لچھے اور سوئیاں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس میں پٹنہ کی ماقوتی سوئیں اور لچھے سے لے کر بنارس اور کلکتہ میں تیار کی گئی اشیاء کی مانگ ہے۔ خالص گھی میں بنے لچھے بھی یہاں دستیاب ہیں۔ دکانداروں نے صارفین کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے کم قیمت سے لے کر زیادہ قیمت کی سوئیوں کا رینج منگوا رکھا ہے۔ گیا کے مارکیٹ میں 140 سے لے کر 400 روپے کلو تک کے لچھے دستیاب ہیں اور ساتھ ہی لچھا و سوئیوں کا تحفہ پیش کرنے کے لیے بھی پیکنگ دلکش انداز میں کرکے رکھا گیا ہے۔
عید میں اب چند ایام باقی ہیں اب زیادہ تر کھانے پینے کے سامانوں کی خریداری ہو رہی ہے۔ چھتہ مسجد کے دکانداروں کے مطابق ہر دن ہزاروں کوئنٹل لچھا و سوئیں کا فروخت ہے۔ حالانکہ ضلع میں پڑرہی شدید گرمی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کو لے کر صبح اور شام میں خریداروں کی ہجوم مارکیٹ میں ہوتی ہے۔ اس مرتبہ گزشتہ کئی برسوں بعد رمضان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ایڈوائزری بھی جاری ہورہی ہے جسکی وجہ سے روزہ دار دن میں خریداری کے لیے نہیں نکل رہے ہیں
گذشتہ سال کے مقابلے قیمت زیادہ
اس مرتبہ مارکیٹ میں مہنگائی کا بھی اثر ہے دیگر سامانوں کی طرح ہی لچھے وسوئیں کی قیمت بڑھی ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ 20 روپیےسے 50 روپےتک قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔اس مرتبہ جو لچھا 120روپیےکلو فروخت ہورہاہے اس کی قیمت گزشتہ برس فی کلو سو روپے تھی جبکہ گھی سے تیار لچھا اور سوئیں میں سو روپیے کا فرق ہے سب سے زیادہ کم قیمت کے ہی لچھے اور سوئیں کی بکری ہے ،تحفہ کے لیے پیکنگ والے لچھے اور سوئیں کی بکری میں اس مرتبہ تیس فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے حالانکہ دوکانداروں کو توقع ہے کہ آخری دو دنوں میں اس کی بکری بڑھے گی۔
پٹنہ اور بنارس کے لچھے کی مانگ زیادہ
چھتہ مسجد کے دوکانداروں کے مطابق اس برس گیا کے لچھے اور سوئیں کے ساتھ پٹنہ اور بنارس کی اشیا خوب فروخت ہورہی ہیں۔ پٹنہ میں تیار پانچ قسم کا لچھا مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔
Eid-ul-Fitr 2023 گیا کے بازاروں میں عید کی خریداری عروج پر - گیا خبر
گیا میں عید کی خریداری عروج پر ہے۔ رمضان کے آخری دنوں کے سبب کھانے پینے کی اشیا سب سے زیادہ خریدی جارہی ہیں۔ کلکتہ بنارس، پٹنہ ،پنجاب اور گیا کے لچھے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اس مرتبہ لچھے سمیت دیگر چیزوں کی قیمت بھی بڑھی ہے۔
مزید پڑھیں:پٹنہ: قربانی نفسِ امارہ کی بھی دیجئے، مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی
واضح ہوکہ ضلع گیا کی مارکیٹ تہواروں کے موقع پر قرب وجوار کی سب سے بڑی اور اہم مارکیٹ ہے ضلع گیا کے سبھی چوبیس بلاکوں سمیت پڑوس کے اضلاع میں نوادہ جہان آباد اور ارول کے علاوہ جھارکھنڈ کے چترا ضلع کے کئی ڈیویزن کے خریدار یہاں پہنچتے ہیں۔ گیا کی مارکیٹ تھوک مارکیٹ کے لیے بھی معروف ہے۔ چمیبر آف کامرس کے اندازے کے مطابق ضلع میں ستر سے اسی لاکھ روپے کے لچھے وسوئیں ضلع میں فروخت ہوگی اس میں نہ صرف عید کےخریدار ہیں بلکہ جنکے گھروں میں شادی ہے وہ بھی لچھا اور سوئیں لیکر جاتے ہیں گیا میں ایک اسٹال اوسطاً ہردن دو سو سے پانچ کلو لچھا اور سوئیں فروخت کرلیتا ہے ۔