بھاگلپور:ملک بھر میں عید ملن تقریب کے ذریعہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کا پیغام The Message Of Religious Harmony دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی کڑی میں بھاگلپور کی مشہور شخصیت اور جے پی یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی کی رہائش گاہ پر عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی سینکڑوں معزز شخصیا ت نے شرکت کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیا۔
اس موقع پر سماجی کا رکن رام شرن جی نے کہا کہ اس طرح کی تقریب ہمیشہ ہونی چاہیے، اس سے بھائی چارہ اور محبت کا پیغام عام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرتے ہوئے ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی علی اشرف صدیقی نے کہا کہ اس زہر آلود ماحول میں بھی نوے فیصد لوگ سیکولر ذہنیت رکھتے ہیں، جو امن و امان چاہتے ہیں۔ Eid Milan Samaroh In Bhagalpur
وہیں تاتار پور کالج کے پروفیسر اور اردو رابطہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شاہد رزمی نے کہا کہ ملک کے ایسے ماحول میں اس طرح کی تقریب کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کر تے ہو ئے جے پی یونیورسیٹی چھپرہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر فاروق علی نے کہا کہ قدرت نے ہمیں ایک ہی دھرتی بخشی ہے، اس کو ہم نے مختلف حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب انسانوں کے لیے ہے، نہ کہ مذہب کے لیے انسان ہیں۔ لہذا مذہب کے نام پر منافرت قطعی جائز نہیں ہے۔ Eid Milan Samaroh In Bhagalpur