اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت - عید میلاد النبی

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے عید میلاد النبی کے موقع پر معروف عالم دین سے خصوصی بات چیت کی ۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت

By

Published : Oct 30, 2020, 7:39 PM IST

جمعیۃ علماء ہند ارریہ کے ضلع سکریٹری مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس روئے زمین کو آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے طفیل میں بنایا اور پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ نبی پاک کی سیرت کسی خاص قوم یا قبیلے تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب کے لئے ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کردار و عمل سے دنیا کے لوگوں کے لئے جو پیغام دیا اسی پر کامیابی و کامرانی ہے۔ آج کے موجودہ دور میں ضروری ہے کہ بلا تفریق ہر ایک فرد تک بنی کی تعلیمات کو پہنچایا جائے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت


امارت شرعیہ کے قاضی شریعت مولانا قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ اس کورونا وبا میں لوگوں کو چاہیے کہ اپنے گھر میں رہ کر ذکر و اذکار کریں اور پوری دنیا سے اس وبا کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اس دنیا کے کے لیے باعث رحمت ہے، اس زمانے میں بھی کئی وبا کا نزول ہوا مگر نبی کریم نے اپنے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کر اس کا خاتمہ کیا۔

پیام انسانیت کے صدر مولانا مصور عالم چترویدی نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ ہی امت مسلمہ کی کامیابی کی ضمانت ہے، جس نے اسے مضبوطی کے ساتھ پکڑ لیا وہی کامیاب ہوا۔


مفتی شعیب اختر قاسمی مبلغ امارت شرعیہ نے کہا کہ آج کے بگڑتے ماحول میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ایک نمونہ ہے، خاص طور سے نوجوان طبقہ کو چاہیے کہ وہ حضور پاک کی سیرت کا مطالعہ کرے اور اپنی زندگی میں اس پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details