بہار میں عید میلاد النبی جوش و خروش کے سے منائی جا رہی ہے۔ اگرچہ کووڈ-19 کے پیش نظر بڑے جلوس کی اجازت نہیں ہے، تاہم اس بار گذشتہ سال کے مقابلے میں ضلع گیا کے مسلم علاقوں میں یوم ولادت نبیﷺ کے موقع پر زیادہ خوشگوار اور جشن کا ماحول ہے۔
ساتھ ہی گیا میں مذہبی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے سیرت رسول اکرمﷺ کانفرنس، نعتیہ مشاعرہ و جلسے کے ساتھ دیگر پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
گھروں اور محلوں میں صبح سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی و میلاد النبی کی محفلیں سجائی گئیں۔ یوم ولادت نبی اکرم ﷺ کے موقع پر مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی عید میلاد النبی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔