گیا :ریاست بہار کے دیگر اضلاع کی طرح گیا میں عیدالفطر کی نماز پُر امن ماحول میں ادا کی گئی،ضلع کے ڈی ایم تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی کے مطابق ضلع کے سبھی مقامات پر پرامن اور خوشگوار ماحول میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، اور اس کے بعد اب ضلع کے باشندے عید الفطر کا جشن منارہے ہیں ۔
ڈی ایم نے کہاکہ ضلع گیا آپسی بھائی چارے گنگا جمنی تہذیب کی مثال ہے، یہاں کے سبھی مقاماتپر آپسی محبت کے ساتھ تہوار منایا جارہا ہے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام مقامات پر بہتر انتظامات کئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ضلع کے باشندوں کو عید سعید کی مبارک باد دی، وہیں ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ ہرجگہ پر پولیس کی تعیناتی ہے، حساس مقامات پر پولیس کی سخت نگاہ ہے، مسجدوں کے باہر اور اہم چوک چوراہوں پر پولیس کی تعیناتی کے ساتھ پولیس عملے مسلسل گشت پر ہیں۔ اس سے پہلے فلیگ مارچ بھی نکالا گیا تھا تاکہ کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نے پیش آئے، انہوں نے کہا کہ ابھی تک کی اطلاع کی بناء پر سبھی جگہ پرامن ماحول ہے اور سب ایک دوسرے کے ساتھ مل جلکر تہوار منارہے ہیں۔