اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uniform Civil Code ملک میں یکساں سول کوڈ کا قانون نافذ کرنا آسان نہیں، پرشانت کشور - یکساں سول کوڈ کا قانون

پرشانت کشور نے منگل کو کہا کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے نتائج اچھے یا برے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں مندر کی تعمیر اور آرٹیکل 370 کی منسوخی سے عوام کو اتنا اثر نہیں پڑا، جتنا یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے ہوگا۔ Prashant Kishore on ucc

پرشانت کشور
پرشانت کشور

By

Published : Jul 5, 2023, 7:33 AM IST

سمستی پور: جن سوراج کے کنوینر اور چیف الیکشن اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یکساں سول کوڈ کو قانونی شکل دیکر اس کو نافذ کرنا آسان نہیں ہے۔ منگل کو سمستی پور ضلع کے پٹوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ دفعہ 370 کشمیر سے متعلق معاملہ ہے، جس سے بھارت کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح رام مندر بننے سے پورے ملک کے عوام متاثر نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ رام مندر کا معاملہ ایک طبقے کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) واحد مسئلہ ہے جو ملک کی ایک بڑی آبادی کو براہ راست متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ زیادہ مشکل ہے۔ اگر اس قانون پر عمل ہو گیا تو اس کے اچھے نتائج اور برے نتائج بھی بڑے ہو سکتے ہیں۔ اس الزام کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ بی جے پی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل رائے دہندوں کو فرقہ وارانہ طور پر پولرائز کرنے کے لیے اس معاملے کو اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی فیصلے کے بغیر میں یہ بتانا چاہوں گا کہ نہ تو ملک کے بانی اور نہ ہی سنگھ کے نظریات والے کبھی بھی ملک پر یکسانیت مسلط کرنے کے حق میں تھے۔ کشور نے مزید کہا کہ اگر ہم گروجی (سابق آر ایس ایس سربراہ ایم ایس گولوالکر) کے انٹرویو پڑھتے ہیں تو انہوں نے کبھی بھی کسی بھی قسم کی یکسانیت کو نافذ کرنے کی حمایت نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں:۔AAP Backs UCC کیجریوال کا اصلی چہرہ بے نقاب، یو سی سی کی حمایت کرنے پر عآپ کی مذمت

ABOUT THE AUTHOR

...view details