کورونا کے بڑھتے اثرات کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ریاست میں 16 جولائی سے 31 جولائی تک لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ جس کا اثر پوری ریاست میں دیکھا جارہا ہے۔
اس دوران دارالحکومت پٹنہ کی سڑکوں پر مختصر گاڑیاں دیکھائی دے رہی ہیں۔ سواری گاڑیوں کے طور پر آٹو رکشہ کو شہر میں چلنے کی اجازت دی گئی ہے، حالانکہ ضروری اشیا کے لئے لوگ باہر نکل رہے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کے پیش نظر انتظامیہ کے جانب سے پٹنہ کے متعدد علاقے میں پولیس اہلکاروں کو تعیناتی بھی کی گئی ہے۔
پٹنہ: متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اثر - Lockdown in Bihar from July 16 to July 31
کورونا کے بڑھتے اثرات کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ریاست میں 16 جولائی سے 31 جولائی تک لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ جس کا اثر پٹنہ کے متعدد علاقے میں دیکھا جا رہا ہے ۔
پٹنہ کے متعدد علاقے میں لاک ڈاؤن کا اثر
اس تعلق سے گردنی باغ کے تھانہ انچارج نے بتایا کہ لاک ڈاون 2 کامیاب ہو رہا ہے کیونکہ لوگ اس میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'حکومت کے ذریعہ جاری کئے گئے احکامات پر عوام عمل کر رہی ہے۔