اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: دلت بستی میں تعلیمی مرکز کھولا گیا - دلت بستی میں تعلیمی مرکز کھولا گیا

بہار کے ضلع کیمور کے گاؤں چین پور میں دلت بستی کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے تعلیمی مرکز کھولا گیا ہے۔

دلت بستی میں تعلیمی مرکز کھولا گیا

By

Published : Nov 12, 2019, 11:18 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کا علاقہ ابھی بھی ایسا ہے جہاں تعلیم کی کوئی نظم و نسق نہیں ہے۔ کئی ایسی بستیاں ہیں جہاں فروغ انسانی وساٸل کے تحت چلنے والے 'سرو شکچھا ابھیان' اور 'سب پڑھیں، سب بڑھیں' نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعلیمی مرکز کھولا گیا ہے۔

دلت بستی میں تعلیمی مرکز کھولا گیا

ایسے میں ضلع کے چین پور حلقہ کے رکن ضلع پریشد آلوک کمار راوت اور سماجی کارکن شیر خان کی کوشش رنگ لانے لگی ہے۔ دونوں نے مل کر چین پور بلاک کے جگنی موضع کے دلت بستی میں تعلیمی مرکز کھولا ہے اور ساتھ ہی دلت بستی کے بچوں میں ضرورت کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔

کیمور: مہنیا ٹول ٹیکس پر مفت ہیلمیٹ کی تقسیم

آلوک کمار راوت نے بتایا کی بچوں کے بیچ بنیادی تعلیم دے کر انہیں گورنمنٹ اسکول بھیجنے کے لیے حوصلہ افزاٸ کیا گیا ہے تاکہ بچے اسکول میں جا کر تعلیم حاصل کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details