اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جے پی کا انتخابی نشان منجمد، داخلی رسہ کشی کا نتیجہ

ایل جے پی کا انتخابی نشان منجمد ہونے کے بعد بہار میں سیاسی سرگرمی ایک بار پھر سے تیز ہو گئی ہے۔ آر جے ڈی نے اس کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

By

Published : Oct 2, 2021, 10:52 PM IST

ec-bars-chirag-paswan-pashupati-paras-from-ljp-poll-symbol
ایل جے پی کا انتخابی نشان منجمد، داخلہ رشہ کشی کا نتیجہ

پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے انتخابی نشان 'بنگلہ' کو الیکشن کمیشن کی جانب سے منجمد کیے جانے کے بعد مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس اور ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کی راہیں مشکلات سے گھر گئی ہیں۔ پارٹی کا نشان منجمد ہونے کے ساتھ ہی بہار میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چراغ اور پشوپتی کمار پارس کے درمیان لڑائی ختم نہیں ہوئی بلکہ گہری ہو گئی ہے۔ اس کے بعد بہار اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی نے اس مسئلے پر سیدھے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ یہ سب کچھ بی جے پی کے کہنے پر ہو رہا ہے'۔

آر جے ڈی ترجمان اعجاز احمد نے مزید کہابی جے پی دلت سیاستدانوں کو بھڑکانا چاہتی ہے ۔ بی جے پی یہ نہیں چاہتی کہ بہار میں کوئی دلت لیڈر مضبوطی سے سامنے آئے۔ بی جے پی کے اشارے پر ہی ایل جے پی میں یہ سب کچھ ہوا ہے۔ حالانکہ یہ ایل جے پی کا داخلہ معاملہ ہے۔ اس پر ایل جے پی رہنما ہی بات کرسکتے ہیں۔'

"الیکشن کمیشن کا اپنا طریقہ کار ہے۔ کمیشن نے بنگلہ نشان کو منجمد کر دیا ہے، مزید رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ بنگلہ نشان پر کس کا حق ہے۔ وہیں انہوں نے آر جے ڈی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔'

واضح رہے کہ ایل جے پی پر چراغ پاسوان اور پشوپتی پارس کے درمیان لڑائی کے درمیان، الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز پارٹی کا انتخابی نشان منجمد کردیا۔ کمیشن نے اس حوالے سے عبوری حکم جاری کیا ہے۔ اب دونوں دھڑے انتخابی نشان استعمال نہیں کر سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details