اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشرقی چمپارن: سیلاب کے قہر کے درمیان چند سیکنڈ میں مکان منہدم

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے سگولی تھانہ علاقے میں سکرہنا ندی میں چند سیکنڈ میں ایک مکان دیکھتے ہی دیکھتے منہدم ہوگیا۔ ضلع میں لگاتار جاری بارش سے سبھی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور کئی بلاک اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

Bihar flood
مشرقی چمپارن: سیلاب کے قہر کے درمیان چند سیکنڈ میں مکان ندی میں غرقاب ہوگیا

By

Published : Jul 4, 2021, 8:37 AM IST

گزشتہ چار دنوں سے لگاتار ہورہی بارش اور پڑوسی ملک نیپال سے آ رہے پانی سے سکرہنا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ ساتھ ہی ندی میں آبی سطح بڑھنے سے مٹی کا کٹاؤ جاری ہے۔ مشرقی چمپارن ضلع کے سگولی تھانہ علاقہ کے بھوانی پور گاؤں میں ہفتہ کو محض کچھ سیکنڈ میں ایک مکان ندی میں غرقاب ہو گیا۔ اس حادثہ کا لائیو ویڈیو سامنے آیا ہے۔ حادثے کے وقت مکان میں کوئی موجود نہیں تھا۔

دیکھیں ویڈیو

سگولی میں سیلاب نے قہر جاری ہے۔ جس سے مقامی لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے اور وہ اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسری جگہ جانے کو مجبور ہیں۔ ہفتہ کی صبح تک ندی کا پانی گھروں کے قریب پہنچ چکا تھا۔ ندی میں پانی کی سطح کے بڑھنے کے سبب لوگوں کو گھروں سے سامان نکالنے تک کا موقع نہیں ملا۔

دراصل لگاتار ہورہی بارش سے ضلع کی سبھی ندیوں میں آبی سطح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ باگمتی، گنڈک اور لال بقیہ ندی کے علاقوں میں لوگ خوفزدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:سیوان: ابو عاصم اعظمی نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سے ملاقات کی

شیوہر اور مشرقی چمپارن ضلع کو جوڑنے والے بیلوا گھاٹ کے نزدیک تیز رفتار پانی پشتہ توڑ کر گاؤں میں داخل ہوگیا۔ وہیں سیتامڑھی اور مشرقی چمپارن کو جوڑنے والی لال بقیہ ندی میں نیپال سے زیادہ پانی آجانے سے گزشتہ رات سے کئی جگہوں پر ڈیم میں رساؤ شروع ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details