کورونا بحران کے درمیان بدھ کی صبح شمالی بہار کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، فی الحال کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.4 درج کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز نیپال کے کھٹمنڈو سے 50 کلومیٹر مشرق تھا، اس دوران نیپال میں لوگ زلزلے کی شدت سے خوفزدہ ہیں۔