اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Earthquake نیپال میں زلزلہ، بہار میں محسوس کیے گئے جھٹکے

بہار کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کی راجدھانی کاٹھمانڈو ہے جہاں زلزلے کی شدت 6.1 بتائی جا رہی ہے۔

Bihar Earthquake
بہار کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 9:33 AM IST

پٹنہ: بہار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ موتیہاری اور چھپرا سمیت ریاست کے کئی اور اضلاع میں صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ موتیہاری میں تین سیکنڈ تک زلزلے کی شدت کو محسوس کیا گیا۔ وہیں بہار کے ضلع چھپرا اور گوپال گنج میں بھی جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔

بہار کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

بہار کے کئی اضلاع میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ معلومات کے مطابق زلزلہ صبح تقریباً 7.28 بجے آیا۔ موتیہاری، چھپرا، بگہا، سیوان اور گوپال گنج سمیت کئی دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی تک کہیں سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔

زلزلے کا مرکز کاٹھمانڈو، نیپال ہے

اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کاٹھمانڈو کے قریب تھا۔ ایک اندازے کے مطابق یہ بولڈے فیڈیچے سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران نیپال کے علاوہ چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Earthquake بہار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ زمین پر 12 ٹیکٹونک پلیٹیں ہیں۔ جب یہ پلیٹیں ایک دوسرے سے ٹکراتی ہیں تو جو توانائی خارج ہوتی ہے اسے زلزلہ کہتے ہیں۔ یہ پلیٹیں بہت ہلکے رفتار سے گھومتی رہتی ہیں۔ یہ پلیٹیں ہر سال 4 سے 5 ملی میٹر تک اپنی جگہ سے ہٹتی ہیں۔ ایسی حالت میں جب ایک پلیٹ دوسری پلیٹ سے دور ہوتی ہے، تو دوسری کے نیچے سے کھسک جاتی ہے۔ اس عمل کے دوران پلیٹوں کے ٹکرانے سے زلزلہ آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details