عید کی طرح ہی بقرعید بھی کورونا بحران میں گزریگی ۔ایک اگست کو بقرعید کا تہوار منایا جانا ہے اور لاک ڈاؤن 31 جولائی تک جاری رہے گا ایسی صورتحال مین بقرعید کی تیاری مشکل ہوچکی ہے۔
ضلع گیا میں مساجد بند ہیں اور وہاں بھیڑ لگا کر نماز پڑھنے کی اجازت بھی نہیں ہے ۔ بازار بھی بند ہیں خاص طورسے جانوروں کے لگنے والے ہارٹ بازار نہیں لگ رہے ہیں ، جسکے سبب جانور بھی فروخت کے لئے نہیں آرہے ہیں. ایسی صورتحال میں یہ ممکن ہے کہ اس مرتبہ قربانی کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہو۔
گیا:نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے بکرے کی منڈی نہیں لگی ادھر بکرے کابازار نہیں لگنے کے سبب لوگ ایسی صورتحال سے پریشان ہیں۔ ضلع کی چیرکی بازار ، سرواں بازار ، رانی گنج بازار سمیت ہفتے میں کسی نہ کسی دن لگنے والا ہارٹ بازار بھی نہیں لگایا جا رہاہے۔شہر کے وہ محلے جہاں بقرعید کے موقع پر بکرے کی منڈی لگتی تھی وہ بھی نہیں لگی ہے جیسے نگمتیہ _ نادرہ گنج ، چھتہ مسجد ، پنچائتی اکھاڑا وغیرہ علاقوں میں نہیں لگے ہیں _ البتہ کچھ محلوں میں مخصوص بکروں کے فروخت کام جارہی ہےْ
گیا میں اس بار گاندھی میدان میں عید الاضحی کی نماز بھی نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ گیوال بیگہ منی مسجد میں گاندھی میدان نماز عیدین کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔
کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فراصت حسین اور سکریٹری ڈاکٹر راحت حسین نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گاندھی میدان میں نماز نہیں ہوگی۔ لوگ اپنے گھروں میں ہی عید الاضحی کی نماز پڑھیں۔ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حامد حسین ، خزانچی رضی احمد ، جوائنٹ سکریٹری ایڈووکیٹ احمد اور نورین عالم اور دیگر ممبران اجلاس میں شریک تھے۔