اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رمضان اور غیر رمضان میں قرآن کریم کی تلاوف کا اہتمام ضروری'

قاضی عتیق اللہ رحمانی نے مزید کہا کہ قرآن کا تعلق رمضان المبارک سے خاص ہے، اسی مہینے میں قرآن کریم مکمل نازل ہوا، اس لیے پورے رمضان اور غیر رمضان بھی اس کے پڑھتے رہنے کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔

By

Published : Apr 23, 2021, 2:08 PM IST

دعاوں کا اہتمام
دعاوں کا اہتمام

رمضان کا مبارک مہینہ امت مسلمہ پر پوری طرح سے سایہ فگن ہے۔ رمضان المبارک کے تین عشرے ہوتے ہیں، پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا جہنم سے نجات کا۔

دعاوں کا اہتمام

پہلا عشرہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے، پہلے عشرے کی رات یعنی دسویں رمضان کی شب میں ارریہ شہر میں کئی جگہوں پر تراویح میں ایک قرآن مکمل ہوا اور لوگوں نے اللہ کا شکریہ ادا کیا اور عالم اسلام کے لئے دعائیں کی۔

ریاست بہار میں دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت مولانا قاضی عتیق اللہ رحمانی کی امامت میں امارت شرعیہ میں چھ دن میں ایک قرآن مکمل ہوا، موجودہ حالات کے پیش نظر نماز تراویح میں مکمل سوشل ڈسٹنس کا اہتمام کیا گیا اور تراویح میں صرف سات لوگوں نے باجماعت نماز ادا کی۔ دیر شب ختم قرآن کے موقع پر علاقے و اطراف کے لوگوں نے دعا میں شرکت کی اور قاضی شریعت کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس وبا میں بھی تراویح میں ایک قرآن مکمل کرنے کا موقع ملا اور ہم سب نے ایک ساتھ سنت پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ حضرات یہ یاد رکھیں کہ پورے رمضان میں ایک مکمل قرآن کی سماعت سنت ہے اور پورے رمضان میں تراویح کا پڑھنا دوسری سنت ہے، بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک قرآن مکمل ہونے کے بعد گویا کہ وہ تراویح پڑھنے سے بری ہو گئے۔

قاضی عتیق اللہ رحمانی نے مزید کہا کہ قرآن کا تعلق رمضان المبارک سے خاص ہے، اسی مہینے میں قرآن کریم مکمل نازل ہوا، اس لیے پورے رمضان اور غیر رمضان بھی اس کے پڑھتے رہنے کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details