اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمستی پور: ڈی ایس او نے قرنطینہ مرکز کا کیا معائنہ - قرنطینہ سینٹر کا معائنہ

بہار کے ضلع سمستی پور کے جناردن پور بیسک اسکول کیمپس میں باہر سے آئے 21 افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔ یہاں کی بد انتظامی کی شکایت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس او نے افسران کو پھٹکار لگائی۔

dso inspected quarantine center in kalyanpur of samastipur bihar
ڈی ایس او نے قرنطینہ مرکز کا کیا معائنہ

By

Published : May 5, 2020, 11:09 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کے کلیان پور بلاک میں چلائے جانے والے قرنطینہ مراکز کے سلسلے میں ڈی ایس او نے کلیان پور بلاک کا دورہ کر موقع پر ہی بہت ساری ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ حکومت ہند کے معیارات کے مطابق اور ڈاکٹروں کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر ہر صورتحال میں عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔

ڈی ایس او نے قرنطینہ مرکز کا کیا معائنہ

جناردن پور بیسک اسکول کیمپس میں باہر سے آئے 21 افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔ یہاں پر بد انتظامی کی شکایت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس او نے افسران کی سرزنش کی۔ انہوں نے فوری طور پر نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر سی او ابھے پد داس کے ہمراہ بلاک سطح کے متعدد عہدیدار اور اہلکار موجود تھے۔

ڈی ایس او نے باہر سے آنے والے مزدوروں کی ممکنہ تعداد کے پیش نظر بلاک کے مختلف علاقوں میں ایک درجن کے قریب قرنطینہ سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔ تاہم، اس معائنے کے بعد ڈی ایس او نے پہلے ہی شناخت شدہ مراکز کے علاوہ پنچایت سطح پر قرنطینہ مراکز کو تیار کرنے کی ہداہت کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہر طرح کی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details