اردو

urdu

ETV Bharat / state

Polling Agent Arrested in Gaya: گیا میں پولنگ ایجنٹ نشہ کی حالت میں گرفتار - Two polling agents arrested in Gaya

بہار کے ضلع گیا میں نشہ کی حالت میں ہنگامہ کررہے پولنگ ایجنٹ گرفتارPolling Agent Arrested In Gaya کر لیا گیا۔ تحقیقات میں دونوں کے شراب پینے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولنگ ایجنٹ نشہ کی حالت میں گرفتار
پولنگ ایجنٹ نشہ کی حالت میں گرفتار

By

Published : Dec 8, 2021, 4:01 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں نشے کی حالت خاتون پولیس اہلکاروں سے چھیڑ کھانی کرتے ہوئے دو انتخابی عملہ کو گرفتار Polling Agent Arrested کیا گیا ہے۔ تاہم سٹی ایس پی راکیش کمار نے چھیڑ خانی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گیا کے موہن پور بلاک کے بیدناتھ پور بوتھ پر تعینات دو انتخابی عملہ P1, اور P2 کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی کاروائی شروع کر دی ہے، تحقیقات میں دونوں کی شراب پینے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس تعلق سے سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ منگل کی رات بیجناتھ پور بوتھ پر پولنگ اہلکار راکیش کمار اور اکھلیش کمار شراب پیکر ہنگامہ کررہے تھے جس کی اطلاع پولیس کو ملی اور دونوں کو گرفتار Polling Agent Arrested کر لیا گیا۔

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری دیر رات کی گئی اور اسی وقت سی ایچ لے جاکر ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں شراب پینے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:
Panchayat Election In Gaya: گیا میں پنچایت انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

واضح رہے کہ ضلع گیا کے نکسل متاثرہ بلاکس بارہ چٹی اور موہن پور بلاک میں پنچایت انتخابات Panchayat elections in Gaya کے دسویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے اس کے لئے بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details