پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر گانجہ کی کھیپ لیکر بگلوا ڈھالاکے نزدیک آئے ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پر پولیس نے قومی شاہراہ نمبر 31 پر بگلوا ڈھالا کے نزدیک گھیرا بندی کی ۔
کھگڑیا میں 45 لاکھ روپے کا گانجہ برآمد - پک اپ وین کی تلاشی
بہار میں کھگڑیا ضلع کے پسراہا تھانہ علاقہ سے سموار کو پولیس نے پک اپ وین سے 295 کیلو گرام گانجہ برآمد کیا ہے ۔
کھگڑیا میں 45 لاکھ روپے کا گانجہ برآمد
پولیس کو دیکھتے ہی پک اپ وین پر سوار لوگ فرار ہو گئے ۔ پک اپ وین کی تلاشی کے دوران 16 بنڈ ل میں رکھا 295 کیلوگرام گانجہ برآمد کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ برآمد گانجے کی قیمت قریب پینتالیس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔