اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Testing of Police Personnel ٹرینوں میں اسکوڈ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نشے کی جانچ - بہار اردو نیوز

گیا ضلع ریلوے جنکشن پر پولیس اہلکاروں کی بھی نشےکی جانچ کی گئی ہے۔ جھارکھنڈ اور بہار کے درمیان ٹرینوں میں اسکوڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی دومرتبہ بریتھ الانائزر سے جانچ ہوگی ریل ایس پی کی ہدایت پر گیا اسٹیشن پر آج سے اسکی شروعات ہوگئی ہے۔ Drug testing of police personnel at Gaya railway station

ٹرینوں میں اسکوڈ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نشے کی جانچ
ٹرینوں میں اسکوڈ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نشے کی جانچ

By

Published : Oct 12, 2022, 7:37 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں شرابی پولیس والوں کی بھی خیر نہیں ہے اب ڈیوٹی پر جانے والے ریل پولیس کے جوانوں کی پہلے جانچ ہوگی تبھی وہ ٹرینوں میں ڈیوٹی پر تعینات ہونگے پکڑے جانے پر سخت کاروائی ہوگی ۔

ریل ایس پی نے اس سلسلے میں ہدایت جاری کی اور کہا کہ لازمی طور پر جانچ ہر دن ہوگی ۔ گیا جنکشن سے گزرنے والی تمام ٹرینوں میں تعینات ٹرین اسکاٹ میں جو جوان تعینات ہوں گے انکا اب بریتھ اینالائزر سے نشہ کی جانچ کی جائے گی۔ نشے کی حالت میں ڈیوٹی کرتے ہوئے کوئی جوان پکڑا گیا تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریلوے کے ایس پی پی کے منڈل نے اس سلسلے میں گیا ریلوے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں۔ Drug testing of police personnel at Gaya railway station

ریلوے پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پیر کی رات اسلام پور سے جانے والی اسلام پور-ہٹیا ایکسپریس میں راجندر نگر اسٹیشن پر ٹرین اسکوڈ کے ہوم گارڈ جوان کو نشے کی حالت میں پکڑا گیا تھا ۔اسک ے بعد ریلوے انتظامیہ کافی سنجیدہ ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے ہی یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ٹرین اسکاڈ ٹیم جنہیں بدھ کو گیا اسٹیشن سے ٹرینوں میں تعینات کیا جانا تھا، ریل ڈی ایس پی مراری پرساد کی قیادت میں بریتھ اینالائزر سے جانچ کی گئی ہے۔ گیا جنکشن سے ڈی ڈی یو، گیا کیول اور گیا پٹنہ سیکشن تک چلنے والی ٹرینوں میں جی آر پی کے علاوہ آر پی ایف کے ٹرین اسکوٹ کو تعینات کیا گیا ہے۔ Drug Testing of Police Personnel

دھنباد، پٹنہ وگیا سے ٹرین میں ڈیوٹی کرنے والی اسکوڈ ٹیم کی گیا جنکشن پہنچنے پر دوبارہ جانچ کی جائے گی۔ بدھ کو آر پی ایف انسپکٹر اجے پرکاش کی قیادت میں آر پی ایف کے افسران اور جوانوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس سمت میں اپنی ڈیوٹی پوری توجہ کے ساتھ کریں اور تحقیقات کے عمل میں ہر ممکن تعاون کریں۔ Drug testing of police personnel at Gaya railway station

یہ بھی پڑھیں : Foundation Day of Gaya گیا کا 158 واں یوم تاسیس، ضلع میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان

ABOUT THE AUTHOR

...view details