ریاست بہار کی کیمور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھبھوا تھانہ علاقہ کے اخلاص پور موضع کے رہنےوالے چھ افراد کو اسمگلنگ اور تمباکو نوشی کے الزام میں گرفتار کیا۔گرفتار اسمگلرز کی نشاندہی پر تین اور اسمگلرز کو موقع سے رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا۔ ان اسمگلروں کے پاس سے خطرناک منشیات کے ساتھ نو ہزار روپیہ نقد برآمد کیے۔
گرفتار اسمگلروں میں جتیندر پاسوان ولد لکشمن پاسوان ، وارڈ نمبر 12 موہنیاں۔ وکاس کمار رنجن ولد وید پرکاش رنجن ساکن رتوار اور سریش پاسی ولد دیناناتھ پاسی، وارڈ نمبر چھ موہنیاں شامل ہے۔
ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ اخلاص پور سے اس معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار اسمگلروں نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ بھبھوا روڈ اسٹیشن کے قریب سے منشیات لائے تھے۔
ایس پی نے بتایا کہ پولیس ملازمین کو سادے وردی میں بھیجا گیا تب تک، تین افراد اسمیک فروخت کرنے کی باتیں کرنے لگے۔ جو پکڑے گئے۔ ان سے 21 کھیر کے اسمیک برآمد ہوئے۔
ایس پی نے بتایا کہ گرفتار سریش پاسی ایک بدنام زمانہ مجرم ہے۔جو ماضی میں جیل بھی جا چکا ہے۔ اس کے خلاف موہنیاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسمیک فروخت کرنے سے انکار کرنے پر دو چوکیداروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ اس معاملے میں یہ بھی ملزم ہے اور وہ جیل بھی گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ اس گینگ میں مین سپلائی کرنے والا مفرور ہے۔ جس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے ہی نشہ آور اشیاء کے کئی انجیکشنز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایک اور لڑکا جھاڑی میں منشیات دیتے ہوئے دیکھا گیا لیکن وہ جھاڑی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:"کمار کی حکومت میں مسلم نمائندگی کے امکانات"