اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ٹریکٹر پلٹنے کی اطلاع فوراً تھانہ کو دی جا چکی تھی۔ لیکن جب تک پولس موقع پر پہنچی کافی دیر ہو چکی تھی۔ ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد گاٶں والوں نے ٹریکٹر کے انجن سے دبے ڈراٸیور کو پانی سے نکالا۔
سڑک حادثہ میں ڈرایٸور ہلاک دراصل اتوار کی دیر شام ریاست بہار کے کیمور ضلع واقع بھبھوا موہنیاں شاہراہ پر رتوار موضع کے پاس ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ پلٹ جانے سے ڈرائیور کی موت جائے واقعہ پر ہی پانی میں ڈوبنے سے ہو گٸ۔
ٹریکٹر پر قریب تین ٹن کے چھڑ لدا ہوا تھا۔ جیسے ہی ٹریکٹر ٹرالی رتوار موضع کے واقع ڈی اے وی اسکول کے پاس پہنچی ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا۔
سڑک کے کنارے گڑھے میں پلٹنے کی اطلاع مقامی لوگوں کوملی تو لوگوں نے وہاں پہنچ کر ڈرائیور کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن ڈرائیور کو بچایا نہیں جا سکا۔
نوجوانوں نے ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ قریب 45 منٹ تک مشقت کے بعد ڈرائیور کو باہر نکالا جا سکا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر پر قریب 3 ٹن چھڑ لدا ہوا تھا۔ جیسے ہی وہ موہنیاں کی طرف سے رتوار موضع کے پاس پہنچا تبھی ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا اور سڑک کے کنارے چارٹ میں انجن سمیت جا کر پلٹ گیا۔ ڈرائیور بھی انجن کے نیچے دب گیا۔ جس سے ڈرائیور کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا۔