دربھنگہ رینج کے ڈی آئی جی چھتر نیل سنگھ نے آج ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سات دنوں میں اس رینج کے تینوں ضلع کی پولیس نے کل 518 ملزمان کی گرفتاری کی ہے۔
ساتھ ہی شراب اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے چار ہزار 885 لیٹر غیر ملکی شراب اور دو ہزار 153 لیٹر ملکی شراب کے ساتھ کل 87 شراب اسمگلروں کو بھی گرفتار کر کیا ہے-
ہزاروں لیٹر غیر قانوںی شراب بر آمد - dig
غیر قانونی طور پر چل رہے گاڑیوں کے مالک سے ان تینوں اضلاع کی پولیس نے کل تین لاکھ 61ہزار 500 روپئے جرمانہ کی طور پر وصول بھی کئے ہیں۔
ڈی آئی جی
وہیں پولیس کی اس کارروائی میں سب سے زیادہ گرفتاری دربھنگہ ضلع سے ہوئی جبکہ سب سے کم گرفتاری سمستی پور ضلع سے ہوئی ہے-
وہیں سب سے زیادہ شراب مدھوبنی ضلع سے چھ ہزار 130 لیٹر شراب بر آمد کیا۔