پٹنہ:صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کی مضبوط امیدوار محترمہ دروپدی مرمو صدر جمہوریہ بننے کی راہ پر گامزن ہیں،مرمو کو این ڈی اے کے علاوہ دیگر پارٹیوں کی حمایت بھی حاصل ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم اور مرکزی داخلہ وزیر کے ذریعہ نیک خواہشات پیش کی گئی ہے، ان کے نام کے اعلان و انتخاب سے قبائلی معاشرہ بہت فخر محسوس کر رہا ہے، مرمو کو انتظامی اور عوامی خدمات کا بہتر تجربہ ہے، اس سے قبل وہ ریاست کے اعلیٰ منصب پر فائز رہ کر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جدیو نے بھی ان کی صدارت پر اپنی رضامندی اور حمایت کا اعلان کیا ہے، اس کے لئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور جدیو کے قومی صدر للن سنگھ قابل مبارک باد ہیں جن کی دوربیں نگاہوں میں محترمہ مرمو کی شکل میں ایک بہترین صدر جمہوریہ نظر آ رہا ہے-
NDA's Presidential Candidate Droupadi Murmu to file her Nomination
مذکورہ باتیں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین و جدیو کے سینئر رہنما افضل عباس ای ٹی وی بھارت سے کہی. انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے کہ یہاں ہر مکتبہ فکر اور ہر ذات و قبیلہ کو لوگ بسے ہیں اور جس کی جو جگہ ہے اس سے سرفراز کیا جاتا یے، محترمہ مرمو کا صدر جمہوریہ کے لئے امیدوار بنایا جانا ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے، ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار سماج کے دبے اور پچھڑی ذات کی آدیواسی خاتون کو ملک کے سب سے اعلیٰ منصب پر فائز کرنے کے لیے امیدوار منتخب کیا گیا ہے.