اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جمال اطہر رومی کی موت، لاپرواہی کا نتیجہ'

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمال اطہر رومی کی موت لا پرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمال اطہر رومی کی موت لا پرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے
سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمال اطہر رومی کی موت لا پرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے

By

Published : Jul 21, 2020, 10:16 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے دربھنگہ ضلع کے سنگھوارہ تحصیل کے بردی پور گاؤں کے رہنے والے اور ضلع پریشد رکن جمال اطہر رومی کی دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں علاج کے دوران موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمال اطہر رومی کی موت، لاپرواہی کا نتیجہ

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ ان کو جیسی جانکاری ملی ہے اس سے لگتا ہے کہ متوفی کی موت لا پرواہی کا نتیجہ ہے، اس میں جو بھی قصوروار ہیں انہیں سخت سزا ملنی چاہیے اور متوفی کی موت کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔

سب سے بڑی حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ بری طرح مارپیٹ بھی کی گئی ہے، اس معاملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمال اطہر رومی کی موت لا پرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے

اس موقع پر جمال اطہر رومی کی موت پر سابق ضلع پریشد رکن اور بہار پردیش کانگریس یونین سکریٹری شفقت امام، سابق یوتھ سکریٹری کانگریس سید تنویر انور، حافظ گلاب،سادق آرزو، کیوٹی بلاک کانگریس یوتھ صدر اخلاق احمد، سابق ضلع پریشد رکن انور خانم نے بھی اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details