گیا:پٹنہ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد سعید عالمکو شعبہ کا ایچ او ڈی بنایا گیا ہے، پروفیسر سعید قدیم ہندوستانی تاریخ اور آثار قدیمہشعبہ کے ایچ او ڈی بنائے گئے ہیں، اُنہیں تین سال کی مدت یا اُن کے سبکدوش ہونے تک جو مدت پہلے پوری ہو اس وقت تک وہ ایچ او ڈی رہیں گے، ڈاکٹر سعیدپٹنہ یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، ان کا تعلق گیا شہر کے بنیا پوکھر سے ہے اور وہ شہر میں واقع اقلیتی ادارہ قاسمی ہائی اسکولکے طویل عرصہ تک سکریٹری بھی رہے ہیں، ڈاکٹر سعید تحقیق میں بھی مہارت رکھتے ہیں، ضلع کی فلگو ندی پر بہار حکومت کے تعاون سے تحقیقی کام بھی شروع کرنے والے ہیں، فلگو ندی سناتن مذہب میں بڑی اہمیت کی بھی حامل ہے۔ اس پر اُن کی تحقیق کئی معنوں میں تاریخی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: