اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ پہنچنے پر ڈاکٹر مشکور عثمانی کا گرم جوشی سے استقبال - 87 جالے اسمبلی حلقہ

علاقے کی عوام اور جانکاروں کے مطابق اس بار 87 جالے اسمبلی حلقہ میں سیدھا اور دلچسپ مقابلہ ہوگا

darbangha
darbangha

By

Published : Oct 16, 2020, 9:31 PM IST

دربھنگہ ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں سے ایک اہم اسمبلی حلقہ 87 جالے اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کی طرف سے کانگریس پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مشکور عثمانی کا دربھنگہ پہنچنے پر گرم جوشی کے ساتھ ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں نے استقبال کیا۔

ڈاکٹر مشکور عثمانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلباء یونین لیڈر رہے ہیں، ان کا آبائی گاؤں دربھنگہ ضلع کے علی نگر تحصیل میں واقع ہے۔

جالے اسمبلی حلقہ عثمانی کے لئے انجان نہیں ہے، ڈاکٹر مشکور عثمانی کا دربھنگہ پہنچنے پر جالے اتر بیل شاہراہ پر بٹھولی چوک پر، سنگھوارہ موڑ پر،کٹاسہ بازار، اور دیگر درجنوں مقامات پر علاقے کی عام عوام اور پارٹی کارکنوں نے استقبال کیا۔

اس دوران ان کے ہمراہ دربھنگہ ضلع کے کئی سینئیر لیڈر اور مدھوبنی ضلع کانگریس کے سکریٹری انتظار عالم، اور دیگر افراد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے
تیجسوی یادو کی انتخابی مہم کا آج سے آغاز

علاقے کی عوام اور جانکاروں کے مطابق اس بار 87 جالے اسمبلی حلقہ میں سیدھا اور دلچسپ مقابلہ ہوگا، کانگریس نے پہلی بار جالے اسمبلی حلقہ سے ایک تیز ترار مشہور مسلم نوجوان کو ٹکٹ دیکر مسلم برادری کا یقین جیتنے کی کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details