اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر جیتندر کی ماسک بنانے کی ترغیب اور گھروں میں رہنے کی اپیل

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے سب ڈویژن ہسپتال بینی پور کے سابق نائب سپرٹنڈنٹ و میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر کمار لوگوں کو کورونا سے بچنے کے طریقے بتائے اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی۔

ڈاکٹر جیتندر کی ماسک بنانے کی ترغیب اور گھروں میں رہنے کی اپیل
ڈاکٹر جیتندر کی ماسک بنانے کی ترغیب اور گھروں میں رہنے کی اپیل

By

Published : Apr 17, 2020, 3:23 PM IST

ڈاکٹر جتیندر کمار جن کے پاس ماسک نہیں ہے انہیں رومال سے ماسک بناکر استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی کہ جن کے پاس ماسک نہیں ہے وہ لوگ اپنے پاس رکھے ہوئے رومال کو بھی ماسک بناکر استعمال کر سکتے ہیں، یہ ماسک مارکیٹ کے ماسک سے بہتر ہوگا، روز صاف کر استعمال کر سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر جیتندر کی ماسک بنانے کی ترغیب اور گھروں میں رہنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن ہی بہتر قدم ہے، لاک ڈاؤن اور سو فیصد سوشل ڈسٹنس کے ساتھ عمل کیا گیا تو یقیناً اس وبا کو اس ملک سے بھاگنا ہوگا۔

وہیں لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ چھوٹے چھوٹے امراض کو لیکر ابھی ہسپتال نہیں آنے میں ہی بھلائی ہے کیونکہ کہیں چھوٹے مرض کو ٹھیک کرانے کے لیے ہسپتال آنے پر بڑا خطرہ بھی ہو سکتا ہے، اس لیے چھوٹے چھوٹے مرض کو گھر پر ہی ٹھیک کروانے کی کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details