اردو

urdu

ETV Bharat / state

چین میں بھارت کی نمائندگی کے لیے ڈاکٹر فرزانہ کو ایوارڈ - کوچادھامن رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم کی خبر

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف سماجی کارکن ڈاکٹر فرزانہ بیگم پانچ دن کے چینی دورے سے بھارت واپس لوٹ چکی ہیں۔

چین میں بھارت کی نمائندگی کے لیے ڈاکٹر فرزانہ کو ایوارڈ

By

Published : Nov 19, 2019, 1:56 AM IST

چین میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے کوچادھامن رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے آج انہیں گلدستہ پیش کیا ساتھ ہی شال پہنا کر عزت بخشی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ محترمہ فرزانہ بیگم صاحبہ کی صدارت میں راحت تنظیم کی شاندار کارکردگی رہی ہے۔ یہ تنظیم ایک عرصے سے کشن گنج اور آس پاس کے اضلاع میں انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی، گھریلو تشدد اور خواتین پر ہو رہے دیگر مظالم کے خلاف کام کرتی رہی ہیں۔

سیمانچل کے مختلف علاقوں میں جب بھی سیلاب کی صورتحال پیدا ہوتی ہے محترمہ فرزانہ صاحبہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ سیلاب زدگان کی امداد میں مسلسل لگی رہتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں انہیں چین میں بھارت کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا یقیناً یہ ہم سب کے لیے خوشی اور مسرت کی بات ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرزانہ بیگم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ بڑے پیمانے پر امتیاز ہوتا ہے۔ یہ امتیاز کہیں سے بھی درست نہیں ہے۔ سماج اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک ختم نہ ہو۔ ڈاکٹر فرزانہ بیگم نے عزت بخشنے کے لیے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details